ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین ایشیا کپ سے باہر، بھارتی کپتان کے ڈانس کی پرانی ویڈیوز وائرل

شاہین ایشیا کپ سے باہر، بھارتی کپتان کے ڈانس کی پرانی ویڈیوز وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر   شاہین شاہ آفریدی کے   ایشیا کپ سے باہر  ہونے کی خبر  پر میمرز  نے بھارتی کپتان روہت شرما سمیت پوری بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ کرنا شروع کر دی۔

  https://www.facebook.com/watch/?v=381486337481795

گزشتہ روز  پاکستانی شائقین کے لیے یہ خبر بم کی طرح گری کہ شاہین گھٹنے میں انجری کے باعث ایشیا کپ کا حصہ نہیں ہوں گے، خبر سن کر جہاں کئی صارفین سوگوار تھے وہیں متعدد افراد نے ٹوئٹر پر بھارتی ٹیم پر میمز بنانا شروع کر دیں۔

کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں شاہین ہی وہ کھلاڑی تھے جو بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور بھارتی ٹاپ آرڈر کو جڑ سے اکھاڑ دیا، اسی کے پیشِ نظر صارفین نے روہت شرما کو دنیا کا سب سے خوش انسان قرار دیا۔

اسی موقع پر روہت شرما کی کئی پرانی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جس میں وہ خوشی سے ناچتے نظر آرہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer