برطانوی اخباردی گارجین کی عمران خان کے دعوے کی تردید

Imran khan, Salman Rushdie
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی اخبار دی گارجین نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کے عمران خان کے دعوے کی تردید کر دی۔

دی گارجین کے ورلڈ افیئرز ایڈیٹر جولین بورجر(Julian Borger )نے کہا کہ اخبار نے عمران خان کے بیان کو غلط نقل نہیں کیا اور ہم اس انٹرویو کے متن پر قائم ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ دی گارجین نے سلمان رشدی پر حملے سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی۔

اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے سلمان رشدی پر حملے کو خوفناک اور افسوسناک قرار دیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سلمان رشدی کی کتاب پر عالم اسلام کے ردعمل کو سمجھ سکتے ہیں مگر یہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے کا جواز نہیں ہو سکتا۔