کینال روڈ پر خوفناک موٹر سائیکل حادثہ میں بیوی جاں بحق

کینال روڈ پر خوفناک موٹر سائیکل حادثہ میں بیوی جاں بحق
کیپشن: accident wife died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)ریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق حادثہ ریس کورس کی حدود میں کینال روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ رضیہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کا شوہر ریاض شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمی کو طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

عصر حاضر میں مہینوں کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کا سفر اب منٹوں میں طے ہورہا ہے،زندگی گزارنے کی بنیادی ضروریات میں نقل و حمل کو خاص توجہ حاصل رہی ہے، جدید دور میں ٹیکنالوجی میں ترقی کی بدولت آمدورفت کے ذرائع میں جدت پسندی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ تھی جہاں قدیم ادوار میں چند گھنٹوں کا سفر دو سے تین دن میں طے پاتا تھا۔

اب یہی سفر چند گھنٹوں کی مسافت سے طے ہو جاتا ہے، پاکستان میں وقت کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے آج ہر تیسرے فرد کے پاس اپنی ذاتی گاڑی یا موٹرسائیکل موجود ہے۔

ٹریفک حادثات بھی اسی شرخ کے ساتھ بڑھ رہے ہیں،حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔2020 میں پاکستان میں سڑکوں پر ہونے والے حادثات 77 فیصد تک بڑھے۔

سنگین حادثات کےن پیش آنے کی بڑی وجہ تیز رفتاری، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا اور بے ہنگم گاڑی چلانا،بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ  ڈرائیور حضرات ٹریفک سگنل کوتوڑکر گزرجاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer