(اسرار خان)گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے کیس میں لاہور پولیس کی پھرتیاں سامنے آنے لگیں، پولیس نے 71 سالہ وزیر خان کوبھی دھر لیا ،ٹوینٹی فورنیوزنے 14 اگست کو وزیر خان کی گھر کے باہر سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ،جس سے ثابت ہوتا ہے کہ 14 اگست کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر وزیر خان گھر کے باہر موجودتھا۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک لاہور میں ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے معاملہ پر لاہور پولیس کی پھرتیاں جاری ہیں، 71 سالہ وزیر خان کو دھر لیا،وزیر خان کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹوئنٹی فورنیوز نے حاصل کرلی، شاہدرہ کے رہائشی وزیر خان کو گھر کے باہر سے اٹھایا گیا، انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ کی موبائل وین باپ بیٹے کو موٹرسائیکل پر تھانے لیکر گئی۔
وزیر خان کو جمعہ کی شام 5 بج کر 35 منٹ پر پولیس نے حراست میں لیا،دوسری فوٹیج میں 14 اگست کو وزیر خان کی گھر کے باہر موجودگی ثابت ہوتی ہے
14 اگست کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر وزیر خان گھر کے باہر دکھائی دیتا ہے،وزیر خان کو سی آئی اے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔
یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔