سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئےتنخواہوں کا نیا طریقہ متعارف

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئےتنخواہوں کا نیا طریقہ متعارف
کیپشن: Colleges Teachers Salaries
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور سمیت پنجاب کے خود مختار سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کا طریقہ کار تبدیل،تنخواہوں کی ادائیگی اب اے جی آفس سے نہیں ہو گی ،آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہیں ادا کی جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے خود مختار سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے، خود مختار سرکاری کالجوں کے اساتذہ و ملازمین کو آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹ اوپن کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے 22 خود مختار سرکاری کالجوں کی تنخواہوں کی ادائیگی اے جی آفس سے ختم کر دی گئی ہے۔

خواتین کالج سمن آباد، سائنس کالج وحدت روڈ، کوئین میری کالج خود مختار کالجز ہیں، فاطمہ جناح کالج چونا منڈی، خواتین کالج گلبرگ، اسلامیہ کالج سول لائنز، ایم اے او کالج، اسلامیہ کالج کوپر روڈ بھی خود مختار کالجوں میں شامل ہیں، پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer