شہباز شریف کو نیب سے بلاوا آگیا

PMLN
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میٹرو سیکنڈل میں بڑی پیشرفت، نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا۔ 

 رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے شہبازشریف کومیٹرو منصوبے کیس میں تحقیقات کے لئے 24 اگست کو طلب کرلیا گیا ہے۔ شہبازشریف کو منگل کے روز نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب  کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں انہیں  احسن اقبال کے  سگے بھائی مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو دیئے ٹھیکوں کی تفصیلات سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال کی کمپنی کوٹھیکہ شہبازشریف کی منظوری سے دیا گیا جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے حاصل معلومات کے مطابق ٹھیکہ  قواعد وضوابط کے خلاف دیا گیا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا ہے کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔