ملکی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں، چودھری پرویز الہیٰ

ملکی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں، چودھری پرویز الہیٰ
کیپشن: چودھری پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وفاقی وزیر و چیئرمین این سی او سی اسد عمر کی ملاقات، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین بھی موجودتھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں اور پاکستان کی سلامتی کو پاک افواج کے ہوتے ہوئے کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے جبکہ بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کیساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے۔

چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی سپلائی اور مرض کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے چیئرمین این سی او سی اسد عمر کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ملک بھر میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کیلئے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا اور ویکسین لگانا ہو گی۔