ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
کیپشن: تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سید انوار الحسن بخاری کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، طاہر خورشید کو ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن سید انوار الحسن بخاری کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اُن کی جگہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے پنجاب حکومت نے طاہر خورشید کو 16اگست کو ریلیو کیا تھا، طاہر خورشید اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ طاہر خورشید پا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔