ویب ڈیسک: امریکی خاتون سنتھیا رچی کو پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے سنتھیا رچی کو ڈسچارچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ڈاکٹروں نے ڈسچارچ سرٹفکیٹ تیار کرلیا ہے۔سنتھیا رچی کو ڈاکٹروں نے ڈسچارچ بارے آگاہ کردیا تاہم سنیتھیا رچی پر اب بھی غنودگی طاری ہے، وہ اس وقت ہسپتال کے آفیسر وارڈ میں داخل ہیں۔
سنیتھیا رچی نے بیان دیا کہ مجھے چھوٹی سی کوئی چیز کھلائی گئی ہے ، میرے گلے میں اب بھی وہ چیز پھنسی ہوئی ہے ،میری طبیعت خاص بہتر نہیں ہے ۔