( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے، بی ایس سی امتحانات میں انگریزی کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ، سیکنڈ شفٹ کے طلباء آن لائن سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث سوالیہ پرچہ حل نہیں کر سکے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے بی ایس سی پارٹ ٹو اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن امتحانات لیے جا رہے ہیں، طلباء کی جانب سے گوگل سرور کے ساتھ منسلک ہونے میں مسائل کی نشاندہی کے بعد انگریزی مضمون کا دوسری شفٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گوگل سرور میں خرابی کے باعث دوسری شفٹ کے آن لائن پرچے میں طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب یونیورسٹی 2 ہزار طلباء کا دوبارہ امتحان لے گی، صرف دوسری شفٹ کے طلباء کا انگریزی کا پرچہ 10 محرم کے بعد لیا جائے گا، جس کا طلباء کو ای میل کے ذریعے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےپانچویں کے بعد ہشتم کا امتحان ختم کرنے کاحتمی فیصلہ کرلیا،جس کے تحت رواں سال پیک کے تحت ہشتم کا امتحان منعقد نہیں کیا جائےگا۔ پیک کےتحت ہر سال 25 لاکھ بچوں کا امتحان لیا جاتا تھا،پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے طلباو اساتذہ کی کارکردگی جانچنےکیلئے صرف اسیسمنٹ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے،طلباء کے سالانہ امتحانات سکولوں میں ہی منعقد کیے جائیں گے.
واضح رہے کہ طلبااور اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کے لیے تھرڈ پارٹی سےسروے کرایا جائےگا،تھرڈ پارٹی تمام اضلاع کےمنتخب سکولوں کے امتحانات منعقد کرے گی۔قبل ازیں دنیا بھر میں پھیلے کوروناوائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگ گئی تھی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے.