ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا ہے کہ 33 ہزار کلو ناقص کیچپ برآمد ناقص کیچپ تیار کرنے پر ملتان روڈ پر فریش انڈسٹریز سیل، 33 ہزار کلو ناقص کیچپ تلف کیچپ اور ساسز کی تیاری میں ملاوٹ کرنے پر فیکٹری سیل کی گئی۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ 30 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 7سیل،2 کی پروڈکشن اصلاح تک بند،21 کو بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے، ناقص دودھ فروخت کرنے پر اللہ ہو ملک اینڈ سویٹس شاپ، الحبیب ملک شاپ، داتا ملک شاپ اور اللہ ہو ملک شاپ 2 کو سیل کر دیا گیا۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ  مکھیوں، کا کروچز اور حشرات کی بھرمار پر قصور میں انصاری سویٹس شاپ اور ما ویہ پان شاپ کو سربمہر کیا گیا، فیکٹری خود  سے ڈی سیل کرنے  پرشیخوپورہ میں حسن اینڈ حسن فوڈ پروڈکٹس لمیٹڈ کو سیل کر دیا گی، فلٹر پلانٹس تبدیل نا کرنے پر واٹر زون کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔

 

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 21 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے، خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں،  انسانی صحت کے لیے مضر خوراک تیاریا فروخت کرنے والے فوڈ پوائنٹس کسی صورت کام نہیں کر سکتے۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی یقینی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کانصب العین ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer