کاروباری برداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کاروباری برداری کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ نےکاروباری برداری کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا، عدالت نےٹیکس گزاروں کا دوبارہ آڈٹ غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےسیلز ٹیکس کےدوبارہ آڈٹ کے لئےایف بی آر کی دائر اپیل مسترد کردی،جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کمشنر ان لینڈریونیو کی اپیل پرتحریری فیصلہ جاری کردیا،درخواست گزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تحریری فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ دوبارہ آڈٹ اور شوکاز نوٹس جاری کرنےکےبعد فراڈ کےالزمات ثابت نہیں ہوتے،عدالت ہائیکورٹ اورایپلٹ ٹربیونل کےفیصلے سےاتفاق کرتی ہے،ٹیکس حکام نےقیاس آرائیوں کی بنیاد پرٹیکس فراڈ کے الزمات لگائے۔
ایڈووکیٹ محمد محسن ورک نےموقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کا ٹیکس گزاروں کا دوبارہ آڈٹ کرنےکا اقدام غیر قانونی ہے،ہائیکورٹ اورایپلٹ ٹربیونل نےان لینڈ ریوینو کےدوبارہ آڈٹ کےاقدام اور شو کازنوٹسزکوبھی غیر قانونی قرار دیا،پاؤل لیدرانڈسٹریز کےتیار کردہ ریکسیئن میں پلاسٹک شیٹس کےاستعمال کوسابق آڈٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا،ٹیکس حکام نےٹیکس گزار کی پراڈکٹ کیلئےمیٹریل کی خریداری کی غیرجانبدارانہ تصدیق بھی نہیں کرائی۔
وکیل ایف بی آر کا موقف تھا کہ پاؤل لیدر انڈسٹریزکی ٹیکس ریٹرنزمیں کپڑے کی خریداری کا ذکر نہیں،،ٹیکس گزارریکسیئن کی بجائے پلاسٹک شیٹس تیارکرتا رہا ہے،،تاہم سپریم کورٹ نےایف بی آرکے وکیل کےدلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئےکمشنر ان لینڈ کی اپیل خارج کردی۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت کورونا سے متاثر ہونے و کاروباری نقصانات کا مداوا کرنے کا فیصلہ کیاتھا، کورونا سے متاثرہ پنجاب میں کاروباری نقصانات کے ازالہ کے لئے پنجاب حکومت نے معاشی ریلیف پیکیج تیار کیاتھا،ریلیف پیکج میں  ٹیکس 3 ماہ کے لیے ختم اور سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں شاپنک مالز، شادی ہالز کھلنے سے قبل  پراپرٹی ڈیلر، بیوٹی پارلر، کار ڈیلرز، شادی ہال، ٹور آپریٹر اور ٹریول ایجنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 سے کم کر کے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، اسی طرح کیبل ٹی وی آپریٹر، نان کا رپورٹ ہوٹل، ٹیکسٹائل، مورٹل اینڈ گیسٹ ہاؤس پر بھی ٹیکس کی شرح  5 فیصد کرنے تجویز پیش کی گئی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer