ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز پراجیکٹ مالی مسائل کا شکار، آئی جی پنجاب کا اعتراف

سیف سٹیز پراجیکٹ مالی مسائل کا شکار، آئی جی پنجاب کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چائنہ چوک (شہزاد خان) آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیرنے اعتراف کیا ہے کہ 17ارب کا سیف سٹیز پراجیکٹ مالی وسائل کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔

آئی جی شعیب دستگیر نے گزشتہ روز سی سی پی او ذوالفقار حمید اور دیگر افسران کے ہمراہ لاہور چیمبر کا دورہ کیا۔انہوں نے لاہور چیمبر کے عہدیدران وایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سے ملاقات بھی کی، آئی جی شعیب دستگیر،سی سی پی اوذوالفقار حمید اور دیگر افسر وں نے صدرعرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید وایگزیکٹیو کمیٹی اراکین کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

لاہور چیمبر کے دورے کے  دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تجویز دی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سیف سٹی پراجیکٹ دوسرے شہروں میں بھی مکمل کیا جا سکتا ہے ۔ 

  آئی جی پنجاب  نے کہا کہ نیب آفس کے باہرجھگڑے کے دوران مریم نوازکی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں ملے، کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں، مگر قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایکشن ضرورہوگا،  پولیس کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں،جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کیخلاف ایکشن ہوگا۔

آئی جی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو سازگار ماحول فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، پبلک پرایئویٹ پارٹنر شپ کے تحت دیگرشہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ مکمل اورماڈل پولیس ٹیشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

صدرلاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے پبلک پرایئویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے کاروباری برادری سے مشاورت کرنے اورآئی جی کو تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Sughra Afzal

Content Writer