ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ موسمیات نے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم آبر آلود رہنے کےساتھ شہرکے مختلف بارش کا امکان  ظاہر کردیا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات  کے مطابق  حالیہ بارشوں کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں کمی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم آبرالود رہنے کا امکان ہے،مطلع آبر آلود رہنے سے شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش نے جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ٹاؤن شپ، سبزہ زار، مرغزار کالونی، ہربنس پورہ، جلو موڑ، فتح گڑھ، تاج پورہ، لوئرمال، اسلام پورہ، گلشن راوی، فیروزپور روڈ، اچھرہ، جیل روڈ، شادمان، شاہ جمال، ریس کورس، گڑھی شاہو ڈیوس روڈ، گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، نکاسی آب کے مسائل کی وجہ سے ٹریفک وارڈنز بھی جوتے اتار کر ڈیوٹی کرتے نظر آئے۔

اولڈ کلب روڈ بھی پانی سے بھر گئی، شادمان میں انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی سڑک پر پانی کھڑا رہا، پانی کھڑا ہونے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جبکہ معمولی بارش سے گٹر بھی اُبلنے لگے، راہگیروں کو بھی آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

Shazia Bashir

Content Writer