ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنے کام سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہوں، جاوید شیخ

اپنے کام سے جنون کی حد تک پیار کرتا ہوں، جاوید شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی)فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت گلوبل ویلج بن چکی ہے اب پوری دنیا میں اپنی شناخت بنانا ماضی کی نسبت آسان ہوگیا ہے لیکن اس کے لئے محنت اور لگن بہت ضروری ہے اس کے بغیر ترقی اور کامیابی ممکن نہیں ہے۔

جاوید شیخ نے کہا ہے کہ آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں اداکاری کرتا رہوں گا‘ کام کے ساتھ میری محبت جنون کی حد تک ہے. اپنے ابتدائی دور سے لے کر اب تک میں نے ہمیشہ جنون کے ساتھ اداکاری کی ہے اور جب میں اداکاری کر رہا ہوتا ہوں تو مجھے اپنے ارد گرد کے ماحول کا بالکل احساس نہیں ہوتا مگر آج نئے اداکارہ اس طرح کام نہیں کرتے جس طرح ہمارے وقتوں میں ہوا کرتا تھا۔

جاوید شیخ نے کہا کہ میں آج بھی فلموں میں اداکاری کر رہا ہوں جب تک میرے پرستار مجھے سینما سکرین پر دیکھنا چاہیں گے میں اداکاری کرتا رہوں گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer