سٹی42: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019-20 کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ، آواز گروپ کے امیدواروں نے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، آواز گروپ کے امیدواروں کے مد مقابل کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔
تفصیلات کے مطابق شادمان میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2019-20 کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ کے موقع پر آواز گروپ کی جانب سے کارپوریٹ اور ایسوسی ایشن کلاس کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
آزاد گروپ کے مقابلے میں کسی بھی گروپ یا انفرادی طور پر ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے، آواز گروپ کی جانب سے کارپوریٹ کلاس میں شیخ محمد خالد، شاہد اسحاق، ملک شاہد رمضان اور عثمان محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے میاں نسیم حسن، سیٹھ محمد اسلم، شہباز محمود اور عثمان مقبول راجپوت نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
آواز گروپ کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چودھری نذیر کو جمع کروائے جبکہ الیکشن کمیشن کے چئیرمین رضا عباس، ممبران چودھری عالمگیر اور میاں شہزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آواز گروپ کے مد مقابل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تاہم کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آواز گروپ کے امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دے گا جبکہ انتخابات کے حتمی نتایج کا اعلان 28 ستمبر کو ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں کیا جائے گا۔