ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی وفاقی وزیر سے سی ٹی او لاہور کو فون کرانے والا ملزم گرفتار

جعلی وفاقی وزیر سے سی ٹی او لاہور کو فون کرانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جعلی فیڈرل منسٹر سے سی ٹی او لاہور کو فون کرانے والا ملزم گرفتار، ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور کو نامعلوم شخص نے کال کرکے اپنا تعارف بطور فیڈرل منسٹر انرجی اینڈ پٹرولیم عمر ایوب کرایا، کال کرنے والے نامعلوم شخص نے سی ٹی او کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم دیا۔

 کال موصول ہونے والے نمبر کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ نمبر فیڈرل منسٹر کے زیر استعمال ہے اور نہ ہی فیڈرل منسٹر نے کال کی ہے جس پر ریڈر ٹو سی ٹی او لاہور کی طرف سے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ادریس نامی ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer