ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ
کیپشن: City42 - PCB
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے بعد بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے شیڈول جمعہ کے روز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

نجم سیٹھی کے چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ہوا چلنے کو ہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل افئیرز عثمان واہلہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید اور ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی کی چھٹی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف آف آ پریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور چیف فنانشل آفیسر بدر ایم خان کی بھی چھٹی کروائے جانے کا امکان ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل افیئرز اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔

دوسری جانب نئے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان جمعہ کے روز کیے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین اور چیف الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر جمعہ کو گورننگ بورڈ اجلاس کی تاریخ کا اعلان کریں گے جس کا ایجنڈا چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ہوگا۔ گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کے ساتھ ہی الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی کے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer