(شاہین عتیق) برے کاموں کا برا انجام، کرپشن کیسز میں گرفتار وائٹ کالر ملزمان عید جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزاریں گے۔ نیب کے ملزمان قید تنہاہی میں رہتے رہتے ڈیپریشن کا شکار ہوگئے۔
نیب نے کرپشن کیس میں دو درجن سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوا رکھا ہے۔ بڑے بڑے عہدوں پر فائز اور شاہانہ زندگی گذرانے والے وائٹ کالر ملزمان پہلی بار قید تنہائی میں عید منائیں گے۔ اپنے کیے پر پچھتاوے کی آگ نے ان کو ڈیپریشن کا شکار کر دیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق اکثر وائٹ کالر ملزمان رات بھر بیرکوں میں جاگتے رہتے ہیں۔ وائٹ کالر ملزمان میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، انجینئر قمراسلام، چیف ایگزیکٹو صاف پانی وسیم اجمل، ڈی ایچ اے سٹی کے مراد ارشد، حماد ارشد اور متروقہ وقف املاک کے سابق چیرمین آصف ہاشمی شامل ہیں۔پیپکو کے سابق ایم ڈی رسول خان فیروز پور ہاوسنگ سوسائٹی کے نذر احمد اور اس کے دو بیٹے نعیم، ندیم سمیت دیگر پندرہ ملزمان بھی عید جیل میں گزاریں گے۔
واضح رہے کہ پیر کے روز ملزمان نے جیل اور نیب کی حراست میں بیوی بچوں سے ملاقات کی تھی۔