نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیکر حساب بے باق کر دیا

Mark Chapman, New Zeeland vs Pakistan, T20 Series, Rawalpindi Cricket Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے آج پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر کل کی شکست کا حساب بے باق کر دیا۔ 

آج میچ کا ٹاس ہونے کے بعد کیویز کے کپتان مائیکل بریس ویل نے  کہا  تھا کہ وہ باؤلنگ لے رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ آج میچ میں اسے ریپلیکیٹ کریں گے جو پاکستان نے کل کے میچ میں (انہیں پہلے بیٹنگ دے کر ) کیا تھا۔ 

آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 178 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے  19  ویں اوور کی  دوسری گیند پر 179 رنز بنا کر پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

 نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے 45 گیندوں سے 90 رنز بنائے۔ انہوں نے دس چوکے مارے اور چار چھکے مارے۔  ڈین فوکس فروفٹ نے 29 گیندوں سے 31 رنز بنائے۔  جیمز نیشم 3 رنز بنا کر مارک چیپ مین کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کے 178 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم کے اوپنر ٹم سیفرٹ 5 ویں اوور میں عباس آفریدی کی بال پر بولڈ ہو گئے تھے۔ دوسرے اوپنر ٹم روبن سن  چھٹے اوور میں نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر  ٹم روبنسن نے  19 گیندوں سے  28 رنز بنائے اور ٹم   سیفرٹ نے  16 گیندوں سے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹم روبنسن پہلے دو میچوں میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے تھے، آج انہوں نے 16 گیندوں میں 5 چوکے مار لئے.

پاکستان کی اننگز

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے آج ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور  گرین شرٹس نے 20 اووروں میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  178 رنز بنائے۔ 

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 20 گیندوں سے 41 رنز بنائے، عرفان خان نے  20 گیندوں سے  30 رنز  ناٹ آؤٹ بنائے، بابر اعظم نے   20 گیندوں سے  37 رنز، صائم ایوب نے 22  گیندوں سے 32 رنز بنائے۔  محمد رضوان 21  گیندوں سے 22 رنز بنا کر انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔  عثمان خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور افتخار احمد دو رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔