ویسٹ انڈیز ویمن نےپاکستان ویمن کو  دوسرا ون ڈے بھی ہرا کر سیریز جیت لی

west Indies Women's Cricket Team, Pakistan Women's Cricket Team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان ٹور پر آئی ہوئی ویسٹ انڈیز  ویمن ن کرکٹ ٹیم نے  پاکستان ویمن کو  دوسرے  ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر  تین ون ڈے  میچز کی سیریز  جیت لی۔  سیریز کا  آخری ون ڈے میچ کراچی میں ہی 23 اپریل کو کھیلا جائےگا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم 48.5 اوورز میں223 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف 65، سدرہ امین 50 اور نجیحہ علوی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن کی اسٹیفنی ٹیلر نے 73 رنز بنائے شیمائن کیمبل 52 اور ہیلی میتھیوز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 4، ام ہانی 2 سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دلچسب مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو آخری بال پر تین رنز درکار تھے جب فاطمہ ثنا کی لاسٹ بال کیپر کے ہاتھوں سے نکلتے ہوئے باؤنڈری لائن کراس کرگئی اور یوں  ویسٹ انڈیز ویمن نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ویمن کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کرلی۔

میچ میں کپتان ندا ڈار نے 108 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔