سربراہ لاہور پولیس کی اہلیان لاہور کو چاند رات کی مبارکباد

 سربراہ لاہور پولیس کی اہلیان لاہور کو چاند رات کی مبارکباد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی اہلیان لاہور کو چاند رات کی مبارکباد ۔ 

سربراہ لاہور پولیس کا کہنا  ہے کہ چاند رات پر شہریوں،خریداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔سی سی پی او  لاہور کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹوں، شاپنگ مالز، تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات ہے،شاپنگ پلازوں،مارکیٹوں،اہم مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

08 ہزار پولیس افسران و اہلکار مساجد، مارکیٹوں، شاپنگ مراکز کی سکیورٹی پر تعینات ہیں،ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی 400 سے زائد ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں،بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ عید الفطر پر 05 ہزارمساجد،190سے زائد کھلے مقامات پر نماز عید کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔تمام افسران چاند رات پر سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں،شہری چاند رات پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی سے گریز کریں،سخت ایکشن لیں گے۔

سی سی پی او نے والدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ مجرمانہ فعل ہیں،والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ سے باز رکھیں،چاند رات پر ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ کرنے والوں کو حوالات جانا ہو گا۔

بلال صدیق کمیانہ نےمزید  کہا کہ ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں ون ویلرز،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کریں، شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرگاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے۔