ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر لیسکونے صارفین کو اچھی خبر سنا دی

عید پر لیسکونے صارفین کو اچھی خبر سنا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا :لیسکونے عید پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے۔ کمپنی نے کیٹیگری ون اور ٹو میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
 عیدمیں انتظامات کیلئے لیسکو ہیڈکوارٹر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ آپریشنل سٹاف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفاتر میں موجود رہے گا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر کی زیر نگرانی ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کی سپیشل ڈیوٹیز کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سرکلز اور سب ڈویژنز میں بھی تمام افسروں، عملے کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز، مکمل ٹی اینڈ پی اور ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں۔