ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ ،وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات جاری

شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ ،وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے :چاند رات اور عید پر شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی عثمان انور کو ٹاسک سونپ دیا۔ پنجاب بھر کے آر پی اوز ،سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔
 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ۔ چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سی سی پی او لاہور، متعلقہ سیکرٹریز،کمشنر لاہور اورمتعلقہ حکام شریک ہوئے۔

آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے آئی پنجاب کو ہدایات جاری کیں کہ مارکیٹس، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ بڑھائی جائے ۔

حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔سینئر پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ بڑے شہروں میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔