دنیا بھر کےکن ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے ؟

دنیا بھر کےکن ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے کل ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، بحرین، کویت میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔مصر، فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، انڈونیشیا اور افغانستان میں بھی آج عید ہے۔سعودی عرب میں نمازِ عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں منعقد ہوئے۔فلسطین کے مختلف شہروں میں بھی نمازِ عید ادا کی گئی۔

ترکیہ میں آیا صوفیہ مسجد کے باہر شہریوں نے بڑی تعداد میں عید کی نماز ادا کی۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی آج نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے۔امریکا اور کینیڈا میں تمام مسلمان اتفاق سے جمعے کو عید منا رہے ہیں۔امریکا اور کینیڈا میں مساجد اور اسلامی تنظیموں کی اکثریت نے آج جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منانے کے اعلانات کیے تھے۔نیویارک میں چاند دیکھ کر عید کا فیصلہ کرنے والی بعض مساجد اور تنظیموں نے بھی چاند دیکھنے کی شہادتیں ملنے پر آج عید منانے کا اعلان کیا۔

نیویارک کی امام بارگاہ شاہ نجف کے ترجمان کے مطابق چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے کے باعث عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے۔برطانیہ اور یورپ میں بعض مسلمان آج (جمعے کو) جبکہ دیگر کل (ہفتے کو) عید الفطر منائیں گے۔پاکستان، بھارت، ایران، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، جاپان، فلپائن اور تھائی لینڈ میں عید الفطر کل (ہفتہ 22 اپریل کو) ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer