علی اکبر: تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ میں انٹر نیٹ متاثر ہونے کا خدشہ کے پیش نظرجلسہ گاہ میں تین انٹر نیٹ بوسٹر نصب کر دئیے گئے ہیں تاکہ جلسے کی کارروائی کمزور سگنل کی صورت میں بھی فوری سوشل میڈیا پر دکھائی جاسکے۔
دوسری طرف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہوگئی ہے۔ آج ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کا کوئی امکان نہیں۔
✅ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج (21 اپریل 2022) کی صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) April 21, 2022
یہ ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال/مرمت کی سرگرمی تھی. ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں. https://t.co/vONDPNrbFK