ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Lesco transmission,Loadshedding
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا،مختلف علاقوں میں جبری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔ 

بجلی کی قلت کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم بار بار ٹرپ ہونے لگا ،ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔

لیسکو کی ڈیمانڈ 4550 میگاواٹ سے زائد جبکہ فراہمی 3790 میگاواٹ تک محدود کر دی گئی ،کمپنی کو 750 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔این پی سی سی کی جانب سے ڈیمانڈ کے مطابق بجلی کا کوٹہ نہیں دیا جا رہا ۔