ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی سیکرٹریٹ افسران سے خالی ہو گیا

وزیر اعلی سیکرٹریٹ افسران سے خالی ہو گیا
کیپشن: Punjab Secretariat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیر اعلی سیکرٹریٹ افسران سے خالی ہو گیا۔عثمان بزدار کی ٹیم میں شامل افسران کے تبادلے کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیر اعلی جمشید حسین سیال کا پنجاب سے وفاق تبادلہ کر دیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ایوان وزیر اعلی علی عباس کا بھی پنجاب سے وفاق تبادلہ کیا گیا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد عامر جان اور سقراط امان رانا اور پی ایس او ٹو وزیر اعلی حیدر علی کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا ہے۔

تبادلوں سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ عملی طور پر افسران سے خالی ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعلی چارج سنبھالتے ہی اپنا نیا سٹاف تعینات کریں گے۔