ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا عمرے پر جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

مریم نواز کا عمرے پر جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر   مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بینچ مریم نواز کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی ہوں لہذا عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔