ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان نے زمبابوے کوشکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛پاکستان نے زمبابوے کوشکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہرارے میں کھیلا گیا،پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر149 رنز بنائے، محمد رضوان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ اور باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کردیا۔زمبابوے کی جانب سے ایروین 34، جونگے 30 اور کامو خامے 29 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ عثمان قادر نے 3 اور حسنین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں زمبابوے نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر149 رنز بنائے، محمد رضوان 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 کپتان بابر اعظم  2 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم رضوان نے ناقابل شکست 82 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔پاکستان کی جانب سے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے، محمد رضوان 82، دانش عزیز 15 اور فخر زمان 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے اور مدھیرے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں محمد رضوان ، بابراعظم ، فخر زمان ،محمد حفیظ، حیدر علی ، دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر ، محمد حسنین اور حارث روف شامل ہیں ۔ پاکستان کی طرف سے آج دانش عزیزاپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور حسن علی کو آرام کروایا جا رہا ہے۔

زمبابوے کی پلیئنگ الیون میں شان ولیم، کامو خامے، مدھویرے، مارومانی، ایروئن، برل، چکابوا، جونگے،ماساکاڈزا، مذربانی اور ناوگارا شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer