ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا سپیشل چلڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ

Special Childrens
کیپشن: Special Childrens
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا سپیشل بچوں کیلئے سپیشل چلڈرن ویلیج بنانے کا فیصلہ، شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل چلڈرن ویلج بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپیشل چلڈرن ویلج کے قیام کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی ہے، شرقپور میں قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی 104 کنال اراضی پر سپیشل ویلیج بنایا جائے گا، چار دیواری کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے کی گرانٹ بھی جاری کردی گئی۔

سپیشل ویلیج میں سپیشل بچوں کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈز، سوئمنگ پول، سپورٹس تھراپی اور تفریحی سرگرمیاں مہیا کی جائیں گی۔ سپیشل بچے تین ماہ کی چھٹیاں سپیشل ویلیج میں گزارا کریں گے۔

 وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ویلج کے تعمیراتی کام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی، ویلج میں خصوصی بچوں کیلئے رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا نفاذ کیا ہے اور خصوصی بچوں کے اداروں کے اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر پالیسی لائی گئی ہے۔

واضح رہےکہ کچھ روز قبل پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر برائے خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق  نے بتایا تھا کہ شرقپور میں سپیشل چلڈرن ویلیج شریف کی چار دیواری کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاجو مکمل فعال ہونے کے بعد خصوصی بچوں کے لئے پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ تفریحی منصوبہ ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer