ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باڈی بلڈنگ کے شوقین حضرات کے لئے چینی کمپنی کا بڑا تحفہ  

body building
کیپشن: body building
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سائنس دانوں نے باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد کے لئے سلیکون باڈی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرادیا، جسے پہن کر جسم کے مخصوص پٹھوں کی نمائش کی جاسکتی ہے۔
کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں بہت سے شعبہ جات کو متاثر کیا وہیں باڈی بلڈنگ سینٹرز بھی بندش کا شکار ہوئے جس کے باعث باڈی بلڈنگ کے شوقین افراد  شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ 
 باڈی بلڈنگ کرنے والوں کو روزانہ جم جانا ضروری ہے ورنہ ان کے پٹھے ڈھیلے پڑجاتے ہیں اور بدن میں چستی اور کشش بھی نہیں رہتی لیکن اب پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں باڈی بلڈر کی اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے چینی کمپنی نے سلیکون باڈی سوٹ مارکیٹ میں متعارف کرائے ہیں جس پہن کر باہر گھوم پھر سکتے ہیں، ان سوٹس کی قیمت 88 پاو¿نڈ سے شروع ہوتی ہے۔
پٹھوں کے یہ ملبوسات اوپری جسم، نچلے جسم ، یا جسم کے پورے سوٹ کے طور پر دستیاب ہیں۔ یہ آپ پر انحصار کرتا ہے کہ آپ اپنے جسم کے کس حصے کے لیے یہ سوٹ لینا چاہتے ہیں۔