عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان

Eid Holidays
کیپشن: Eid Holidays
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر ایک اہم مذہبی تہوار ہے جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پر مناتے ہیں، مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید الفطر مناتے ہیں، کسی بھی قمری ہجری مہینے کا آغاز مقامی مذہبی رہنماؤں کے چاند نظر آجانے کے فیصلے سے ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں میں منائی جاتی ہے، عید الفطر کے دن نماز عید (دو رکعت چھ تکبیروں) کے ساتھ پڑھی جاتی ہے، جسے جامع مسجد یا کسی کھلے میدان یعنی عیدگاہ میں ادا کیا جاتا ہے،عید الفطر پر حکومت   کی جانب سےچھٹیاں دی جاتی ہیں، اس روز تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں، عام طور پر عید الفطر پر تین چھٹیاں دی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الفطر پر پانچ چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا، چھوٹی عید پر 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک چھٹیاں ہونگی، حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔

ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات امارات میں شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آئے گا اور 13 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer