ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے پھر ریکارڈ اموات،مثبت کیسز میں تشویش ناک اضافہ

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا عفریت کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے شہر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناکے 1454 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے جان لیوا مرض میں مبتلا مزید46مریض ابدی نیند سو گئے۔
کوروناوائرس کے مجموعی طورپر1240مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے کورونا کے800کنفرم اور440مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا کے230مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیںوینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔کورونا کے652 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس میں جبکہ358 مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں کے کورونا آئی سی یو 86 فیصد تک بھر گئے ۔شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد ہے
کورونا کی اگر ملکی مجموعی صورتحال  دیکھی جائے تو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 148 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ملک بھر میں 24گھنٹے میں کورونا کے 5499 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی، ملک میں 24گھنٹے میں 47 ہزار 301 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔