جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں سامنے آگئیں ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ، پینشنز کی ادائیگی ، تبادلوں، پوسٹنگ اور سنیارٹی لسٹ تیار کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں سامنے آگئیں جس کے باعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ، پینشنز کی ادائیگی ، تبادلوں، پوسٹنگ اور سنیارٹی لسٹ تیار کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کی جانب ے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے مؤقف اختیارکیا کہ سینکڑوں اساتذہ کا پروفائل ڈیٹا درست فیڈنہیں کیا گیا،سکول سربراہان فی الفور ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کا مکمل پروفائل ڈیٹا کی انٹری کروائیں جبکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں 15روزمیں ایچ آرایم ایس سٹاف کاپروفائل ڈیٹامکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،مراسلے میں لکھا گیاہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن تک تمام اساتذہ کا پروفائل ڈیٹا کی انٹری نہ ہوئی تومتعلقہ سٹاف کیخلاف کارروائی ہوگی۔