شہزاد خان: لاک ڈاون طویل ، دنیا بهر کی طرح لاہور میں بھی زیادہ تر گاڑیاں، ٹرانسپورٹ بند ہے. جس سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں بردست کمی ہوگی ہے. دوسری جانب امریکا میں خام تیل بیچنے والے پیسے لینے کی بجائے تیل کے ساتھ پیسے دینے پر مجبورہوگئے.
صوبائی دارلحکومت میں لاک ڈاون سے پہلے لاہور میں تیل کی کھپت 3 ملین لیٹر روزانہ تھی جبکہ لاک ڈاون میں لاہور میں تیل کی کھپت اب صرف 1 ملین لٹر رہ گی, جنرل سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف نے کہا کہ مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 60 سے 65 فیصد تک کمی آچکی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید تین ڈالر فئ بیرل کی گراوٹ دیکھی گی ۔ کرونا اور دنیا بھر میں لاک ڈاون نے امریکا کی آئل مارکیٹ کو ناک ڈاؤن کر دیا، دنیا کی تاریخ میں پہلی بار منفی زون میں ٹریڈنگ ہوئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی مئی کی ڈیلیوری کی قیمت میں کاروبار کے دوران 309 فیصد تک کمی رکارڈ کی گئی اور تیل بیچنے والے ایک بیرل تیل کے ساتھ 38 ڈالر 30 سینٹ بھی دینے کی پیشکش کرتے رہے لیکن کوئی لینے کے لیے تیار نہیں تھا.
ماہرین کے مطابق تیل کی ڈیمانڈ میں رکارڈ کمی اور تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے باعث مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، جون سپلائی کے لیے بھی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی سے 14 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی.
عالمی بینچ مارک برنٹ خام تیل کی قیمت 24 فیصد کی کمی سے 19 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ جبکہ اوپپک ممالک کے تیل کی قیمت بھی 22 فیصد کمی سے 14 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹوں میں آئل کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں بھی 5 فیصد تک گر گئیں۔