مظہر عباس، سعدیہ خان، عفیفہ نصراللہ: پورے ملک کی طرح لاہور میں بهی کرونا وائرس کے پیش نظر بے روزگار ہونیوالے افراد کی مالی امداد اور انکی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ان میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔
الشیخ آزاد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔ راشن تقسیم کرنے کی تقریب میں خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، جمعیت علماء اسلام کے سینئر راہنما بلال میر سمیت دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر ڈیڑھ سو سے زائد مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے مستحق افراد کی امداد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آزاد ویلفیئر کی جانب سے مستحقین میں اشیاء ضروریہ پر مبنی راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔
سایہ خدایائے ذوالجلال فاونڈیشن کی جانب سے دوسو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن لاہور کے گردونواح میں مقیم جھگیوں میں بسنے والے افراد کو دیا گیا ۔
معروف اداکار سید محسن گیلانی کا کہنا ہے بچوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔سایہ خدایائے ذوالجلال کے عہدیدار مخیر حضرات کی مدد سے کار خیر کو آگے بڑھا رہے ہیں اور آئندہ بھی مستحق افراد کو ہر قسم کی امداد دینے کا جذ بہ رکھتے ہیں.
سادات کالونی کے پانچ نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مستحقین میں راشن تقسیم کی تیاری شروع کر دی۔ یہ نوجوان انسانیت کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ اسی لیے انہوں نے " کار خیر" کے نام سے ایک ٹرسٹ بنا رکھا ہے ہے جس میں یہ لوگ غریب اور مستحقین کی مدد کرتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ان میں نقد رقم تقسیم کیا کرتے تھے تھے مگر اس بار رمضان المبارک اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر یہ ان میں راشن تقسیم کر رہے ہیں۔
اس تحریک کا آغاز بیرون ملک رہائش پذیر سول انجینئر زین نقوی نے کیا تھا۔ جنہوں اپنے خاندان اور دوستوں جواد حسن ، حمدان آصف اور حمدان علی اور علی کے ساتھ مل کر " کار خیر" کا آغاز کیا۔
جواد حسن کا کہنا ہے کہ وہ یہ راشن محمد اور آل محمد کی خوشنودی کے لیے دیا جا رہا ہے، اور ان کی یہ خواہش ہے کہ وہ انسانیت کو مد نظر رکھ کر لوگو۔ کی مدد کر رہے ہیں۔
جواد حسن اور ان کے دوستوں عوام سے یہ درخواست ہے کہ اگر کوئی مستحقین کی مدد کرنا چاہتا ہے ہے تو وہ ان کے اس "کار خیر" میں میں حصہ بن سکتے ہیں۔