سٹی 42 : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ملتان پہنچ گئیں ،کہتی ہیں کہ ہمارے ہاں شرح اموات دو فیصد سے بھی کم ہے،ہم بھارت بنگلہ دیش،سری لنکا سے سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں ،ٹیست کرنے کی تعدادہم نے بڑھانی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوے فیصد لوگوں کو کوئی علامت نہیں ہوتی ،دس فیصد مریصوں کو علاج کی ضرورت ہوتی ہے،دس فیصد میں دو فیصد سیریس حالت میں ہوتے ہیں،2 فیصد میں زیادہ تر دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں،وزیر خارجہ صاحب کو کسی نے کہا ہو گا کے ہمارے خیال میں ڈاکٹرز کو سامان کم ملا۔اس لیے ساری تفصیل ہم نے دے دی ہے۔ہم اکیڈمک کونسل کی میٹںگ میں آتے ہیں تاکہ مسائل حل کیے جا سکیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ملتان میں سیکریٹریز نہیں آئے،جتنی مرتبہ وزیرخارجہ کہیں گے ملتان آئیں گے،تین ہزار800 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ٹیسٹ کرنے ہیں،پنجاب میں 140 چھوٹے بڑے علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے،اس ہفتے کے آخر تک روزانہ 5 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت ہوجائے گی،شاہ صاحب نے لیب میں بہتری نہ لانے کی بات کی لیکن ملتان میں3608ٹیسٹ کئےگئے۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 22 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 189 ہو گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی، سندھ میں 230، خیبرپختونخوا میں 139، بلوچستان میں 33، گلگت بلتستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔
ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 390 کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار 195 ہوگئی، لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 629 ہوگئی، 701 زائرین سنٹرز 1540 رائیونڈ سے منسلک افراد ، 94 قیدیوں، 1386 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کیمپ جیل لاہور کے 59 قیدیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا میں مبتلا 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔