ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کی سُنی گئی

 ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کی سُنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اٹھارہ سال سے تبدیلی کے منتظر ایل ڈی اے ایونیو ون کے الاٹیوں کی بھی سنی گئی ، انجنئیرنگ ونگ نے ایونیو ون سکیم کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی ، سڑکوں کی مرمت و بحالی جبکہ کے بلاک کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر کے لئے اٹھارہ کروڑ سے زائد لاگت کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کی منظوری کے بعد ٹینڈرز جاری ہوئے، ایونیو ون کے نئے پلان ایریا کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ نو کروڑ تیس لاکھ سے چھ ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی، پیچ ورک، سٹرکوں کی مرمت چار کروڑ ساٹھ لاکھ کی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کی جائے گی۔

  اورنج لائن کے کاسٹنگ یارڈ کے باعث کے بلاک کی سڑکوں کی از سر نو تعمیر چار کروڑ نوے لاکھ سے چار ماہ میں مکمل ہوگی، تینوں ٹینڈرز کیلئے ڈیڈ لائن پندرہ مئی مقرر کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کھلنے کے فوری بعد ایل ڈی اے ایک ارب ساٹھ کروڑ کے ٹینڈرز بھی جاری کرچکا ہے۔

علاوہ ازیں ایل ڈی اے ایونیو ون کو سرسبز و شاداب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پی ایچ اے نے شجرکاری، لینڈ اسکیپنگ، پودوں کی دیکھ بھال اور پارکوں کی بحالی کیلئے ایل ڈی اے سے 29 کروڑ 69 لاکھ کے فنڈز مانگ لیے۔

پی ایچ اے نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھے گئے خط میں فنڈز کا تقاضا کیا ہے، پی ایچ اے نے ایونیو ون سکیم کی شجرکاری اور پارکوں کی ازسر نو بحالی کیلئے ڈویلپمنٹ چارجز کے ہیڈ سے فنڈ مانگے ہیں، پچاس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے، دیکھ بھال کیلئے مالی، عملہ اور واٹر باوزرز، ٹریکٹر ٹرالیاں بھی درکار ہوں گی۔اٹھارہ سال سے ایونیو ون کے پارک بیابان اور گرین بیلٹیں اجاڑے کا منظر پیش کررہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer