کورونا وبا کا خطرہ بڑھ گیا ، لاہور میں 1034 گھر مکمل سیل

کورونا وبا کا خطرہ بڑھ گیا ، لاہور میں 1034 گھر مکمل سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (راﺅ دلشاد، عثمان علیم) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 629 ہوگئی، پنجاب میں مزید کئی کیس سامنے آنے پر تعداد4 ہزار 195 ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں کے ایک ہزار 34 گھروں کو مکمل سیل کردیا گیا، کورونا سے اب تک پنجاب میں 45 جبکہ لاہور میں 20 اموات ہوچکی ہیں۔

شہریوں کیلئے کورونا وبا کا خطرہ مزید بڑھ گیا، ایک ہزار چونتیس گھروں میں4 ہزار236 افراد کو مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا،  پی ڈی ایم اے کی دستاویزات کے مطابق 4 ہزار236 شہریوں کے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے، پنجاب سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں45 گھروں میں 220، سکندریہ کالونی کے 55 گھروں اورچاہ میراں کے35 گھروں کو سیل کیا گیا، بیگم کوٹ میں29 گھر، شاہدرہ رسول نگر کے36، ہوپ روڈ پر21 گھروں اور انجن شیڈ ریلوے میں 60 گھروں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا، گڑھی شاہو میں 171 گھر سیل کیے گئے۔

ایم ای ٹی کالونی میں 178، رحمان پورہ کے 20 گھروں میں 100 افراد کو قرنطینہ کیاگیا ہے، بھٹہ چوک کے 35 گھر، رستم پارک کے 25 گھرجبکہ شاہدرہ میں 20 گھروں اورچائنہ سکیم کے 55 گھروں کو سیل کیا گیا، گلشن راوی کے 43 گھرجبکہ ٹاؤن شپ کے 61 گھروں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن کے 35 گھروں میں 171 افراد کو قرنطینہ کیا گیا،  تاہم گزشتہ ہفتے 859 گھروں میں 3309 افراد کو قرنطینہ کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں شاد باغ کے علاقے تاج پورہ میں ایک گھر سے7 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس  پر گلی کو سیل کردیا گیا، غیرضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تاج پورہ میں غیر ضروری نقل و حرکت کو روکا جائے تاکہ مزید کیسز کا خدشہ کم ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer