گلبرگ (زین مدنی )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے پہلے فوٹو شوٹ اور انٹرویو کی تصویر شیئر کی ہے۔ ماہرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر کے ساتھ ماہرہ نے تحریر کیا ہے پہلا فوٹو شوٹ، پہلا انٹرویو۔ ماہرہ نے پہلے فوٹو شوٹ کی تفصیلات بناتے ہوئے لکھا ہے کہ اس انٹرویو کے دن میں ایم ٹی وی پاکستان کے ساتھ بطور وی جے کام کر رہی تھی۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں کب واپس آئیں گی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب حال ہی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹر ویو دیتے ہوئے سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے، میزبان نے ماہرہ سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی کسی خاص شخص سے محبت کرتی ہیں؟ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں شاید میں محبت میں مبتلا ہوں، جس پر میزبان نے کہا کہ یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے۔
بعد ازاں ماہرہ خان نے کہا کہ میں اس معاملے میں بے حد شرمیلی ہوں، جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کیا میں اس شخص کو جانتی ہوں۔ ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’شاید آپ سے جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔
میزبان نے ماہرہ خان سے اُس خاص شخص کا نام پوچھا تو اداکارہ نے کہا کہ ’میں ان کا نام نہیں بتا سکتی، یہ وہ خیال ہے جس کی میں اپنی زندگی کے ساتھ حفاظت کرنا چاہتی ہوں‘۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔بیٹے کا نام اذان ہے۔یہی نہیں وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں اور وہ اپنی بہترین کارکردگی کے باعث کڑوروں دلوں کی وھڑ کن بن چکی ہیں۔
یاد رہے ثمینہ پیر زادہ نے یہ انٹرویو آن لائن کیا کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے اور میزبان اور مہمان دونوں اس وقت گھرمیں ہیں۔