(سعدیہ خان)لاہوریئے تیاری کرلیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز آندھی اور بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرما کا دوسرا نیا 2 روزہ سپیل سوموار کے روز سے لاہور میں داخل ہو گا، جنوبی پنجاب میں تیز گرد آلود ہواؤں کیساتھ بارش کے امکانات بھی ہیں، جنوبی پنجاب سے چلنے والی ہواؤں کا سلسلہ اپر پنجاب اور لاہور میں داخل ہو گا،لاہورمیں تیز ہوا کیساتھ بوندا باندی ہوگی جبکہ دوسرےسسٹم کا دورانیہ اور شدت کم رہے گی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا تیسرا سسٹم مئی میں داخل ہوگا جس سے لاہور میں موسم خوشگوار ہو جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے وارننگ جا ری کی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہونیوالی بارشوں سے گندم کی پکی فصل بری طرح متاثر ہوئی تھی، جس کے باعث کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا، اب بھی موسمی وارننگ سے کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔