( قذافی بٹ ) مرکزی رہنما تحریک انصاف اعجاز احمد چودھری سے رکن قومی اسمبلی شنیلہ روت کی ملاقات، اعجاز چودھری کا کہنا ہے پارٹی کے آئین میں ترمیم کا کام مکمل کرلیا، اب تنظیم سازی مکمل کریں گے۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف اعجاز احمد چوہدری سے ایم این اے شنلیہ روت سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ پارٹی کے آئین میں ترمیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اب کوشش ہے کہ رمضان المبارک تک تنظیم سازی مکمل کرلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پارٹی عہدے دیئے جارہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں میجر (ر) سرور، ناصر سلمان بشیر، ثمینہ میر، کاشف ایوب میو اور پروفیسر منور بھی شامل تھے۔