اسد ملک: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا ذمہ دار پونے چار سال تک حکومت کرنے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو حکومت سے نکالنے ولاے تمام کردار بےنقاب ہوچکے ہیں اور انھوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس وقت کی کسی ضرورت تھی، لیکن ان کا تجربہ بری طرح ناکام ہوا۔
جاوید لطیف نے کہا کہ اصل مجرموں کا کیفرکردار تک پہنچا کر ہی پاکستان آگے بڑھے گا. ایک ادارے کی خود احتسابی کے بعد اب دوسرے ادارے کو بھی اپنا احتساب کرلے ورنہ پھر سویلین کو کرنا پڑے گا. 2017کے کرداروں کو بے نقاب کرنا پڑے گا، اس مقصد کیلئے ایک کمیشن بنایا جانا چاہیے، ملک کو برباد کرنے والے عناصر کا محاسبہ ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے ملاقات کا محور ان کی واپسی تھا۔