ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، فراڈ کے جرم میں مطلوب ملزم گرفتار

 ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، فراڈ کے جرم میں مطلوب ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فراڈ کے جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزم عبدالجبار کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کے خلاف ناروال پولیس کے تھانے میں مقدمہ درج  تھا۔

ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔  بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔