نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا معاملہ، نیب نے عدالت میں 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دیدی

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کا معاملہ، نیب نے عدالت میں 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی، نیب نے اربوں روپے مالیت کے 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھول دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں 81 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی۔ چیئرمین نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ 

نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ کے خلاف کیسز کھولنے کی درخواست دائر کردی، اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے خلاف کرپشن ریفرنس کھولنے کی درخواست دائرکردی۔ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن ریفرنس بھی دوبارہ کھولنے کی درخواست دائر کردی۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت کی اس دوران 50 سے زائد سماعتیں کی گئی تھیں، جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے کیسز بحال ہو گئے۔