زاہد چو دھری :ایم آر آئی اور سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے کنٹراسٹ انجکشن ناپید ہو گئے ،سرکاری ہسپتالوں سمیت مارکیٹ میں کنٹراسٹ انجکشنز کی شدید قلت کا سا منا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انجکشن نہ ملنے سے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین ٹیسٹ کروانے میں مریضوں کو مشکلات کا سا منا ہو رہا ہے ،کنٹراسٹ انجکشن امپورٹ نہ ہونے سے شدید قلت کا سامنا ،مارکیٹ میں بلیک میں کنٹراسٹ انجکشن ملنا بھی محال ہوگیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان انجکشنز کی دستیابی ممکن بنانے میں ناکام رہی ہے ۔