ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان کا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم لاہور آرہاہے

ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان کا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم لاہور آرہاہے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایا ب: لاہور اور پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ ننشیا کے دارالحکومت ینسچوان جیسا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم شروع کیا جائے گا۔ 

یہ بات نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ننشیا کے دورہ کے دورہ پر گئے ہوئے وفد کے ارکان وزرا نے  ینسچوان شہر میں دودھ کی جدید پراسیسنگ فیکٹری کا دورہ کرنے کے دوران بتائی۔ ,پنجاب حکومت کے وفد نے محسن نقوی کی ہدایت پر ینسچوان کے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے نظام کو سمجھنے کے لئے دوددھ کی پروسیسنگ فیکٹری اور ینسچوان کے سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم کا دورہ کیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق وفد میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر،اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد شامل ہیں،صوبائی وزراء نے چائنہ فرسٹ ڈیپ پراسیسنگ انٹرپیرز کا 4 گھنٹے تفصیلی دورہ کیا،صوبائی وزراء نے چائنہ فرسٹ ڈیپ پراسیسنگ فیکٹری کے مختلف شعبے دیکھے،جدید ملک پراسیسنگ فیکٹری میں ویلیو ایڈیشن کے  بارے میں بریفنگ دی گئی ہے،ملک پراسیسنگ چیز پروٹین و دیگر ویلیو ایڈیشن اشیا  کےبارے میں بریف کیاگیا،تیز رفتار ون ونڈو آپریشن کےحوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،وزراء نے ون ونڈو سسٹم کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے انتظامات کا مشاہدہ کیا ہے۔

ابراہیم حسن مرادکا کہنا ہے کہ وقت آگیا کہ ینسچوان شہر جیسا ونڈو آپریشن ہمارے شہروں میں بھی شروع ہو.

وزیر اطلاعات عامر میر نے اس وزٹ کے بعد کہا کہ ینسچوان کا ون ونڈو سیل اپنی مثال آپ ہے، لاہور  اور دیگر تمام بڑے شہروں میں ایسا نظام ناگزیر ہے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ اس ون ونڈو سسٹم میں شہریوں کو صرف ایک بار  آنا پڑتا ہے۔

ایس ایم تنویرکا کہنا ہے کہ ینسچوان شہر کے رہائشیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن سٹیٹ آف دی آرٹ ہے ، ہر سطح پر انتظامی امور اور شہری سہولتوں میں بہتری نظر آئی،ملک پراسیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ،ویلیو ایڈیشن میں تعاون بڑھائیں گے۔

اس دورہ کے حوالہ سے حکومت پنجاب کے آفیشل ٹویٹر  سے پوسٹ بھی کی گئی جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ینسچوان کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے والا سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو سسٹم لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔