(حسن علی) پیپلز پارٹی کی قیادت نے پنجاب میں پارٹی دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور کے دوران حکمت علی تشکیل دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وسطی سمیت جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کیا جائے گا۔
جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کنونشن سے خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو زرداری آئندہ چند روز میں دوبارہ لاہور آئیں گے۔ مختلف سیاسی رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی کریں گے۔