(فاران یامین)مسلم ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں,سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 گروہ کے 4 ارکان کوگرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق نواز رابر و موٹرسائیکل چور گینگ اور علی رضاموٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کیا گیا ,دونوں گروہوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا. پولیس کے مطابق ملزمان موقع ملنے پر گھروں کے اندر اور باہر سے سامان چوری کرتے تھے,ملزمان گن پوائنٹ پر بھی وارداتیں کرتے تھے,گرفتار ملزمان میں نواز،شکیل،علی رضا اورضیغم شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔